فروری تک پاکستان نے گزشتہ مالی سال سے29 فیصد زائد چاول برآمد کیا ہے ، خرم دستگیر خان، گزشتہ ہفتوں میں روپے کے ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہونے سے برآمد کنندگان کے منافع میں کمی کا احتمال ہے، ڈالر کے پرانے ریٹ پر کئے گئے معاہدات کو نئے ریٹ پر بدلنے کے لئے غیر ملکی درآمد کنندگان سے دوبارہ گفت و شنید کر نا پڑے گی،چاول کے برآمد کنندگان کی وفاقی وزیر تجارت کو بریفنگ

اتوار 23 مارچ 2014 07:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کے برآمدات میں اضافے کیلئے برانڈنگ اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دیا جائے گا، حالیہ مالی سال میں فروری تک پاکستان نے گزشتہ مالی سال سے 29 فیصد زائد چاول برآمد کیا ہے اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے، وفا قی وزیر کی بتایا گیا ہے کہ ڈالر کے پرانے ریٹ پر کئے گئے معاہدات کو نئے ریٹ پر بدلنے کے لئے غیر ملکی درآمد کنندگان سے دوبارہ گفت و شنید کر نا پڑے گی۔

ہفتہ کے روز یہاں وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP ) کے وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستانی چاول کی برآمدات،پراسیسنگ اور دیگر متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔فاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ چاول پاکستان کی چیمپیئن ایکسپورٹ ہے ، اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کی اولین شناخت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ حکومت چاول کی مزید بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے بھر پوراقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس چاول کی بیرون ممالک برآمد میں خاطر خواہ اضافہ مشاہدے میںآ یا ہے جو کہ ایک حوصلہ افزاء امر ہے۔انہوں نے بتا یا کہ حالیہ مالی سال میں فروری تک پاکستان نے گزشتہ مالی سال سے29 فیصد زائد چاول برآمد کیا ہے اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اس موقع پروفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ملک سے چاول کی برآمد کیلئے کوالٹی پراسیسنگ، عمدہ فنیشنگ اور ویلیو ایڈیشن پر زور دیا جائے اور اس ضمن میں ٹریڈ دویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتوں میں روپے کے ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہونے سے برآمد کنندگان کے منافع میں کمی کا احتمال ہے اور ڈالر کے پرانے ریٹ پر کئے گئے معاہدات کو نئے ریٹ پر بدلنے کے لئے غیر ملکی درآمد کنندگان سے دوبارہ گفت و شنید کر نا پڑے گی۔ REAP کے وفد نے کہا کہ وہ چاول کے برآمدی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :