ملک میں40سال سے کوئی بڑا ڈیم نہ بن سکا،پانی کی قلت بڑھنے لگی، پاکستان میں پانی کی قلت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے‘پانی کی قلت مجموعی طلب کے 50 فی صد سے تجاوز کر چکی ہے‘رپورٹ

اتوار 23 مارچ 2014 07:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)ملک میں40سال سے کوئی بڑا ڈیم نہ بن سکا،پانی کی قلت بڑھنے لگی پاکستان میں پانی کی قلت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ چند سال میں پانی کی قلت مجموعی طلب کے 50 فی صد سے تجاوز کر چکی ہے۔پاکستان میں پانی کی قلت کا مسئلہ تیزی سے سر اٹھانے لگا۔ حکومتیں آئیں اور گئیں، دعوے اور بیانات داغے گئے لیکن تربیلا اور منگلا ڈیم کے بعد کوئی بڑا آبی ذخیرہ نہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

یہی نااہلی ہر سال 3 لاکھ ایکڑ پانی ضائع کر دیتی ہے۔

ماہرین نے وارننگ دیدی ہے کہ وہ علاقے جہاں موٹر ٹیوب ویل لگا کر باآسانی پانی نکل آتا ہے 20 سال بعد تھرجیسا نقشہ پیش کریں گے۔موجودہ حکومت نے تسلیم کر لیا ہے کہ آنے والے سالوں میں پانی کا مسئلہ سنگین تر ہو گاصوبوں میں لڑائیاں پانی کے لئے ہوں گی۔عالمی واٹر ڈے پاکستان میں بھی منایا گیا، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ دن بھی ہر سال کی طرح بیانات میں گزر جائے گا ہر نئے دن کے ساتھ عوام پانی کی مزید قلت کی طرف بڑھتے چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :