وزیراعظم کل دی ہیگ میں تیسرے نیوکلیئرسیکورٹی سمٹ میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے،نواز شریف پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات اورمیٹریلزکے تحفظ اورسیکورٹی کویقینی بنانے کیلئے اٹھائے اقدامات پرروشنی ڈالیں گے ، سمٹ کے موقع پروزیراعظم کی چند عالمی رہنماوٴں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع

اتوار 23 مارچ 2014 07:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف کل( پیر) 24 مارچ سے دی ہیگ میں شروع ہونے والے تیسرے دوروزہ نیوکلیئرسیکورٹی سمٹ (این ایس ایس)میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے ۔وزیراعظم کے ہمراہ خصوصی معاون طارق فاطمی اورسیکرٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری بھی ہونگے ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کل 24 مارچ کوعالمی رہنماوٴں کے اجتماع سے خطاب کریں گے وہ 25مارچ کواین ایس ایس عمل کے مستقبل پراجلاس سے خطاب کرنے والے اہم رہنماوٴں میں سے ایک ہوں گے ۔

وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات اورمیٹریلزکے تحفظ اورسیکورٹی کویقینی بنانے کیلئے اٹھائے اقدامات پرروشنی ڈالیں گے ۔وزیراعظم حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں توانائی کے خسارے کوپوراکرنے کیلئے عزم کے تناظرمیں پاکستان کوبلاامتیازجوہری ٹیکنالوجی بشمول اس کے پرامن استعمال اورجوہری پاورپیداکرنے تک رسائی حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے پاس جوہری پاورپلانٹس کی حفاظت اورسیکورٹی کاچالیس سال سے زائدکاتجربہ ہیاوراس کے پاساعلیٰ سطحی تربیت یافتہ اورقابل بھروسہ اہلکارموجودہیں ۔اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انتہائی محفوظ سیکورٹی سسٹم ہے ،جوہری سمٹ کے موقع پروزیراعظم کی چند عالمی رہنماوٴں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں