روس نے باقاعدہ طورپر کریمیا کا فوجی کنٹرول سنبھال لیا

اتوار 23 مارچ 2014 07:32

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)روس نے باقاعدہ طور کریمیا کا فوجی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ماسکو میں وزارت دفاع نے بتایا کہ جزیرہ نما کریمیا کی 147 فوجی تنصیبات پر اب روسی پرچم لہرا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یوکرائن کی نیوی کے سڑسٹھ میں سے چّون بحری جہاز بھی روس کی تحویل میں ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرائن کی واحد آبدوز بھی روس کے کنٹرول میں چلی گئی ہے اور اس کے عملے کی تقریباً نصف تعداد اب روسی نیوی میں خدمات انجام دے گی۔ روسی اندازوں کے مطابق کریمیا میں تعینات یوکرائن کے 18 ہزار فوجی اہلکاروں میں سے دو ہزار سے بھی کم یوکرائن واپس جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :