شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ،میزائل شمالی کوریا کی ساحلی پٹی سے بحیرہ جاپان کی جانب فائر کیے گئے ، جنوبی کوریا

اتوار 23 مارچ 2014 07:33

پیانگ یانگ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء ) شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی علی الصبح شمالی کوریا کی جانب سے کم فاصلے تک مار کرنے والے تیس میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے،میزائل شمالی کوریا کی ساحلی پٹی سے بحیرہ جاپان کی جانب فائر کیے گئے۔

(جاری ہے)

مبصرین کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل مزائل تجربات در اصل جنوبی کوریائی اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقوں کے جواب میں اپنے غصے کا اظہار ہے۔