روسی نائب وزیراعظم یور پی پابندیوں کی نئی فہرست میں شامل،یورپی یونین کا توانائی بار ے روس پر انحصار کم کرنے کیلئے اقداما ت سے اتفاق

اتوار 23 مارچ 2014 07:34

برسلز،پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)روسی نائب وزیراعظم دیمتری روگوزن سمیت دیگر سیاستدانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے اثاثے ضبط کرنے اور ویزاء پر پابندی کی زد میں آنیوالے 12افراد کے بارے میں یورپی یونین کی نئی فہرست میں شامل ہیں ، یہ بات سفارتی ذرائع نے بتائی ہے ۔اس کے علاوہ اس فہرست میں ،جو جمعہ کو دیر گئے سرکاری طورپر جاری کی جائے گی فیڈریشن کونسل یا ایوان بالا کی رکن ویلنٹینا میٹاوائینکو ، جو کہ روس کی سابق تیسری انتہائی اہم ترین سیاستدان ہیں ، بھی شامل ہوں گے۔

روگوزن کی طرح انہیں بھی یوکرائن کے بحران سے متعلقہ انضباطی اقدامات میں امریکی حکومت نے نشانہ بنایا ہے۔ڈوما کے ایوان بالا کے رکن سرگئی نیریچیکن کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ بھی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ایک مشیر ولاڈسلوف سرکوف کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

روگوزن نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ تمام پابندیاں کریمیا کی اس سرزمین کے ریت کے ایک ذرے کے برابر بھی نہیں ہیں جو روس میں واپس آ گیا ہے ۔

دریں اثناء یورپی یونین کے رہنما گزشتہ روز توانائی پر انحصار بالخصوص یوکرائن کے واقعات کے بعد روس پر انحصار کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے سے اتفاق کیا ہے۔یورپی یونین کونسل کے صدر ہرمن وان رومپوئے نے کہاکہ بلاگ 28کے رہنما اپنے دو روزہ اجلاس میں جون میں اپنے آئندہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انرجی سکیورٹی فریم ورک کی وضاحت کرنے پر متفق ہو گئے ہیں ۔

ادھر فرانس کے وزیر دفاع نے گزشتہ روز ٹالن میں بتایا کہ فرانس نے مشترکہ فوجی مشقوں اور پرسانل سمیت روس کے ساتھ اپنے بیشتر فوجی تعاون کو معطل کردیا ہے ۔جمعہ کو دیر گئے نیٹو کے ساتھی ممالک لتھونیا اور پولینڈ روانگی سے قبل فرانسیسی وزیر د فاع جین وائیوس لی ڈرائن نے کہا کہ پیرس نے ماسکو کے کریمیا پر قبضہ کرنے کے پیش نظر روس کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کی اکثریت کو معطل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :