امریکہ،یونیورسٹی طالبعلم پر زہر یلا سفو ر رکھنے کا الزام عائد

اتوار 23 مارچ 2014 07:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)امریکہ میں ایک یونیورسٹی طالبعلم پر طاقتور زہریلے سفوف(ریسین) کی کافی مہلک مقدار رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے،یہ بات عدالتی دستاویز سے معلوم ہوئی۔واشنگٹن میں واقع جیارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ڈینےئل ہیری ملزمین نے ایف بی آئی کو ہفتہ کے اوائل میں بتایا کہ وہ سونے کے مشترکہ کمرے میں تقریباً ایک ماہ قبل مقامی سٹور سے مواد لایا تھا اور ریسینخود تیار کی،جب وہ ریسین کو نچوڑتا تو دھوپ والی عینک اور ماسک پہنے رکھتا تھا۔

(جاری ہے)

عدالتی دستاویز کے مطابق اس نے123ملی گرام تیار کی اور اس مواد کو پلاسٹک کے بیگ پر ہاکی ٹیپ چڑھا کر سٹور کر رکھی تھی۔دستاویز کے مطابق اگر ریسین کو اندر نگل لیا جائے تو موت واقع ہوسکتی ہے۔مزید کہا گیا کہ ملزمین نے اپنے رہائشی ایڈوائزر کو پیر کے روز بتایا کہ اس نے زہر تیار کی ہے اور ایڈوائزر کو پلاسٹک کا تھیلا بھی دکھایا،اس کا دوسرے روز ایف بی آئی کے اہلکار نے انٹرویو کیا۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ طالبعلم نے اس مواد سے کیا گیا۔لیکن ایف بی آئی واشنگٹن کے فیلڈ آفس کے ترجمان جیکولین میگوائر نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو تحقیقات کی بنیاد پر بتایا کہ ہم یقین نہیں رکھتے اس کا کسی دہشتگردی سے تعلق ہوگا۔

متعلقہ عنوان :