لاس اینجلس،2011ء میں مظاہرے میں شدید زخمی عراق جنگ کے سابق فوجی کی مقامی حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی ، 4.5ملین ڈالر کی رقم جیت لی

اتوار 23 مارچ 2014 07:35

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)2011ء میں کیلیفورنیا میں وال سٹریٹ پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شدید زخمی ہونیوالے عراقی جنگ کے ایک سابق فوجی نے مقامی حکام کے خلاف قانونی چارہ جولائی میں 4.5ملین ڈالر کی رقم جیت لی ہے ، یہ بات اس کے وکلاء نے بتائی ہے ۔سکاٹ اولسن کو ، جس نے عراق میں دو مدتوں میں فرائض انجام دیئے ہیں 25اکتوبر کو آکلینڈ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہنگاموں پر قابو پانیوالی پولیس کی طرف سے اشک آور گیس کے استعمال کے دوران دماغ میں چوٹ لگی تھی ۔

26سالہ اولسن نے تصفیے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم اس نے کہا کہ یہ فریکچر کھوپڑی سمیت آنیوالی چوٹوں کا مداوہ نہیں ہوسکتا ہے ۔اولسن نے ویڈیو نیوز آؤٹلیٹ ڈیموکریسی ناؤ کو بتایا کہ یہ یقیناً میرے دماغ کے اس حصے کا مداوہ کرنے کے کافی نہیں جو کہ مردہ ہو چکا ہے اور ہمیشہ کے لئے مردہ رہے گا ۔

(جاری ہے)

اس نے اس جگہ سے زیادہ دور نہیں جہاں وہ زخمی ہوا تھا ، ایک آؤٹ ڈور پریس کانفرنس کی ۔

اس نے کہاکہ اسے توقع نہیں کہ گھر میں اپنے وطن میں پولیس کارروائی کی وجہ سے معزول نہیں ہو گا کیونکہ وہ جنگ زدہ عراق میں زندہ بچ گیا ہے ۔سان فرانسسکو کرانیکل کے مطابق اس نے کہاکہ میں نے خیال کیا کہ میں اب عراق میں نہیں ہوں ، آپ کو علم ہے میں کم و بیش محفوظ رہا ہوں ، اس نے کہا کہ مجھے گولی نہیں ماری جارہی تھی ۔ مجھ پر حملہ نہیں کیا جارہا تھا ، آکلینڈ کی پولیس نے اس ضمن میں بارے میں غلط اندازہ لگایا اور اس کی وجہ سے میں بالعموم خاصا کم محفوظ محسوس کرتا ہوں ، خاص طورپر اپنے ان لوگوں کے حوالے سے جو آپ کو تحفظ فراہم کررہے ہوں ۔

میں نے پولیس کے نرغے میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کیا ۔وال سٹریٹ پر قبضہ کرو ، احتجاجی مظاہرے نیویارک میں شروع ہوئے اور 2011ء اور2012ء میں امریکہ اور دوسرے ملکوں تک پھیل گئے ۔سماجی مساوات کے لئے جدوجہد کے بارے میں اس کے پیغام کی صدائے بازگشت خاص طور پر آکلینڈ میں بھی سنی گئی جو کہ غربت اور قتل کی بڑھتی ہوئی شرح زدہ سان فرانسسکو سے خلیج کے پار کا ایک شہر ہے ۔اشک آور گیس کا گولہ لگنے کے باعث اولسن کی خون آلود تصاویر کی وجہ سے آکلینڈ اور دوسرے مقامات پر مزید احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :