پنجاب حکومت کاصوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن بنانے کافیصلہ

اتوار 23 مارچ 2014 07:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)پنجاب حکومت نے صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن بنانے کافیصلہ کیاہے اورکہاہے کہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبا ز شریف کے زیر ِصدارت اجلاس ہوا،جس میں صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہو ر میں بننے والے نالج پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جائے گی،جس کے ساتھ ایک اور یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :