افواج پاکستان کی طرف سے آٹھ سال کے وقفے کے بعد پشاور میں 23 مارچ کے موقع پر ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا جائے گا، جے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کریں گے

اتوار 23 مارچ 2014 07:30

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء) افواج پاکستان نے 2006ء کے بعد آٹھ سال کے وقفے کے بعد پشاور میں 23 مارچ کے موقع پر ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا افتتاح آج (اتوار کو )صبح ساڑھے آٹھ بجے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کریں گے نمائش کیلئے آرمی ایوی ایشن ‘ بکتر بند گاڑیاں ‘ ٹینکوں ‘ توپ خانوں ‘ ہیلی کاپٹرز سمیت دوسرے آلات اور مشینری کے سٹالز لگائے گئے ہیں نمائش کو دن گیارہ بجے سے چار بجے تک عوام کیلئے کھولا جائے گا جس میں عوام کیلئے داخلہ مفت ہوگا افتتاح کے موقع پر پیرا ملٹری فورس آرمی اور اےئر فورس کے کمانڈوز فری فال اور پیرا جمپنگ اور علاقائی رقص کا مظاہرہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

نمائش کے دوران آرمی سروسز کور کے گھوڑ سوار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ سنیفنگ ڈاگز بھی اس نمائش کا حصہ رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :