سیکورٹی خدشات کے باعث مینار پاکستان کو بند کردیاگیا

اتوار 23 مارچ 2014 07:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)سیکورٹی خدشات کے باعث مینار پاکستان کو بند کردیاگیاہے‘ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مینار پاکستان کا20میٹر حصہ خار دار تاریں اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیاہے ، شدت پسندعناصر یادگار کو تباہ کر سکتے ہیں‘ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے پنجاب حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور اور قراردادپاکستان کی یادگار مینار پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردکافی عرصہ سے لاہور کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور حساس اداروں کی جانب سے مختلف موقعوں پر پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جاچکا ہے اب خصوصا یوم پاکستان کے موقع پر مینار پاکستان کو دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کی اطلاعات پر ضلعی حکومت نے گزشتہ روزمینار پاکستان کو آمد رفت کے لیے بند کردیا ہے-

متعلقہ عنوان :