ورلڈ ٹی20، پاکستان آج آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گا ، پاکستان کیخلاف جیت سے ابتدا ہوتو کیا بات ہے،آسٹریلوی قائد

اتوار 23 مارچ 2014 07:28

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، گرین شرٹس آج اپنے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوں گے، آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کینگروزکیخلاف نئی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اْتریں گے، اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ایونٹ میں اب پاکستان کیلئے ہرمیچ آخری مقابلہ ہے، کھلاڑیوں کو مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اْترنا ہوگا اور پچھلے میچوں سے کچھ مختلف کرکے دکھانا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کہتے ہیں کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو آئندہ کے میچوں میں پرفارم کرنا ہوگا تاکہ بولنگ اپنا کام دکھاسکے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولرشعیب اخترکہتے ہیں کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن باصلاحیت ہے لیکن کیا بیٹنگ سینس sense ہے؟ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کی خواتین سپورٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم دوسرا میچ ضرور جیتے گی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ابتدا ء آج اتوار کے روز پاکستان کے خلاف میچ سے کر رہی ہے اور کپتان جارج بیلی کا کہنا ہے کہ آغاز اگر جیت سے ہو تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں جارج بیلی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی قوت کا بخوبی اندازہ ہے اس کے پاس کئی میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں۔ آسٹریلوی بیٹسمنوں کو اگر کہیں مشکل ہوئی ہے تو وہ پاکستانی ا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بیٹنگ لائن مضبوط ہے اور وہ پاکستانی اسپنرز کے خلاف اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو ہر طرح کی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنا پڑتا ہے اور انہیں حیرت ہوگی کہ اگر کوئی ٹیم کنڈیشنز کے بارے میں شکایت کرے۔جارج بیلی نے موجودہ ٹیم کا موازنہ دوسال قبل ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی آسٹریلوی ٹیم سے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں زیادہ متوازن ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان آخری بار ٹی ٹوئنٹی مقابلہ سری لنکا میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم ابھی تک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس بار وہ ایک مضبوط ٹیم کے طور پر حریف ٹیموں کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے لیکن انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کے بعد اس کا مقابلہ مختلف کنڈیشنز میں دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی اسپن اٹیک سے ہے۔

متعلقہ عنوان :