ٹی20 ورلڈ کپ، گروپ ا ے میں سری لنکا نے شاندار سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو پانچ رنز سے شکست دیدی،سری لنکا کی جانب سے شاندار باؤلنگ و فیلڈنگ میچ میں کامیابی کی وجہ بنی ، کوشا ل پریرا کو مین آف دی میچ قراردیا گیا

اتوار 23 مارچ 2014 07:28

چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)بنگلہ دیش میں جاری ٹی20 عالمی کپ میں گروپ اے کے میچ میں سری لنکا نے شاندار سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو پانچ رنز سے شکست دے دی،سری لنکا کے کو شال پریرا کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چٹا گانگ میں کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اورز میں 165 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٴٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی بیٹنگ لائن میں اوپنر کوشا ل پریرا نے سب سے زیادہ سکور 61 رنز بنائے جس کے بعد وہ عمران طاہر کی بال پر ڈی ولئیرز کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے۔ دلشان صفر پر ڈیل سٹین کی بال پر آوٴٹ ہوئے جبکہ جے وردنے 9 رنز بنا کر مورکل کی بال پر سٹین کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

سنگاکارا بھی عمران طاہر کی بال پر سوبے کے ہاتھوں 14 رنز بنا کر کیچ آوٴٹ ہو گئے جبکہ میتھیوز نے 43 رنز بنائے اور وہ سٹین کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے۔

چندی مل 12 رنز بنا کر عمران طاہر کی بال پر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے جبکہ تشارا پریرا کو 8 رنز پر مورکل نے آوٴٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے بالر عمران طاہر نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ ڈیل سٹین اور میتھیو مورکل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے اوپننگ کی۔ چوتھے اوور کی تیسری بال پر کوئنٹن ڈی کاک 25 رنز بنا کر ملنگا کی بال پر آوٴٹ ہو گئے جس کے بعد یاں پال ڈومینی کریز پر آئے۔

ڈومینی 39 رنز بنا کر جبکہ ہاشم آملہ 23 رنز بنا کر سنا نائکے کی بال پر دلشان کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔ڈی ولیئرز 24 رنز بنا کر میتھیو کی بال پر سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے جبکہ مورکل مینڈس کی بال پر چندی مل کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے اور بیرڈین پانچ رنز بنا کر کلوسیکارا کی بال پر جے وردنے کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔سب سے آخری بیٹسمین ڈیل سٹین بغیر کوئی رن بنائے رن آوٴٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقی بیٹسمنوں نے شرو ع میں شاندار بیٹنگ کی اور ایک مرحلے پر میچ سری لنکا کے ہاتھوں سے نکلتا نظر آرہا تھا تاہم سری لنکا کے کھلاڑیوں نے بہترین باؤلنگ کے ساتھ ساتھ شاندار فیلڈنگ کی بدولت میچ میں کم بیک کیا اور ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا کامیاب آغا ز کیا ہے ۔سری لنکا کے سینا نائکے نے دو جبکہ کلاسیکرا،میسھیوز ،لیستھ ملنگا اور مینڈس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔سری لنکا کے کوشل پریرا کو شاندارکارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :