بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا، سات روزہ مقابلوں میں فٹبال  والی بال  کراٹے  کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے ،صوبے بھر سے 22 سو سے زائد کھلاڑی شرکت کرینگے،ملک میں دہشت گردی کا مقابلہ کھیلوں کے فروغ سے کیا جا سکتاہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

اتوار 23 مارچ 2014 07:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2014ء)بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے فیسٹیول کو بلوچستان میں امن آتشی اور محبت کی نئی راہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا مقابلہ ہم کھیلوں کے فروغ سے کرسکتے ہیں بلوچستان سپورٹس فیسٹیول میں سات روزہ کھیلوں کے مقابلوں پر مشتمل تقریبات کا آغاز کردیا گیا بلوچستان سپورٹس فیسٹیول میں مجموعی طور پر فٹبال  والی بال  کراٹے  کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے جس میں صوبے بھر سے 22 سو سے زائد کھلاڑی شرکت کرینگے جس میں نصیر آباد ڈویژن سے 981 کوئٹہ سے 1 ہزار 99 سبی سے 152 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فیسٹیول کا انعقاد تمام اداروں کی مشترکہ جدوجہد اور کاوشوں کا ثمر ہے جس کے باعث یہ شاندار تقریب کا انعقاد ممکن ہوسکا مخلوط حکومت صوبے میں امن خوشحالی اور ترقی کیلئے کوشاں ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور اس کا موجودہ صوبائی حکومت جوانمردی سے مقابلہ کررہی ہے اس وقت ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہم کھیلوں کے میدان آباد کریں کھیلوں کے فروغ سے ہی شدت پسندی کا خاتمہ ممکن ہے بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے اہل بلوچستان نے دنیا بھر کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم امن ترقی اور خوشحالی کے متقاضی ہیں چونکہ بلوچستان کی ترقی میں پاکستان کی ترقی مضمر ہے اہل بلوچستان محبت کرنیوالے ہیں ثقافتوں کی سمجھی جانیوالی اس سر زمین کے باسیوں کو یک جان ہونا ہوگا تاکہ ہم بلوچستان کو جہالت  غربت اور پسماندگی کے اندھیروں سے نکل سکیں اور یہاں کے عوام کو اکیسویں صدی کی جدید سہولیات سے آراستہ کرسکیں موجودہ صوبائی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ میں نا صرف سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے بلکہ کھیلوں کے میدان میں تعمیر کریں اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت مجیب الرحمان محمد حسنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان کی نوجوان نسل کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی خواہشمند ہے بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں تاہم مواقعوں کے فقدان کے باعث انہیں آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملا مگر اب ہم اپنی نوجوان نسل کو نہ صرف آگے لائینگے بلکہ ان کی صلاحیتوں کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کیا جائیگا فیسٹیول میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری صوبائی وزیر قانون عبدالرحیم زیارتوال کمانڈنٹ سدرن کمانڈ ناصر خان جنجوعہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سردار سرفراز ڈومکی صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ حاجی اکبر آسکانی سردار رضا محمد بڑیچ عبیداللہ بابت طاہر محمود خان نصر اللہ زیرے سید لیاقت آغا مشیر خزانہ خالد خان لانگو ڈاکٹر حامد خان اچکزئی انجینئر زمرک خان اچکزئی یاسمین لہڑی انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا کیپٹن سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے پی ٹی اور فلاور شو کا مظاہرہ کیا جبکہ پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے پریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب میں شریک ہونیوالے مہمانوں کو سلامی پیش کی تقریب میں مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو  مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ کی جانب سے فلاور شو پیش کرنیوالے بچوں کیلئے 10,10 لاکھ روپے جبکہ میر اظہار کھوسہ اور میر حاجی اکبر آسکانی کی جانب سے تقریب میں حصہ لینے والے بچوں کیلئے 5,5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :