بھارت میں چار مشتبہ مسلمان عسکریت پسند گرفتار

پیر 24 مارچ 2014 06:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)بھارتی پولیس نے چار مشتبہ مسلمان عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں مبینہ طور پر متعدد بم حملوں میں ملوث عسکریت پسند گروپ ’انڈین مجاہدین‘ کے بانی رہنما یاسین بھٹکل کا قریبی ساتھی ضیاء الرحمان عرف وقاص بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے بیان کے مطابق وقاص ایک پاکستانی شہری ہے، جو گزشتہ برسوں کے دوران ممبئی، پونے اور حیدرآباد میں ہوئے بم حملوں کے سلسلے میں مطلوب تھا۔

بھٹکل کو گزشتہ سال ہی نیپال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی گروپ کے تین دیگر ارکان کو بھی بارودی مواد کی ایک بڑی مقدار کے ساتھ پکڑا گیا ہے اور یہ کہ ممکنہ طور پر یہ لوگ اگلے ماہ سے شروع ہونے والے قومی انتخابات کے دوران کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :