موریطانیہ میں خاتون کی شادی کی واحد شرط موٹاپا،لڑکیوں کو ایک مرد کو باڈی بلڈر کی نسبت چار گنا زیادہ خوراک کھلائی جاتی ہے،رپورٹ

پیر 24 مارچ 2014 06:58

موریطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ میں خاتون کی شادی کی واحد شرط موٹاپا ہے جس کے تحت ایک ظالمانہ رسم کے ذریعے لڑکیوں کو ایک مرد کو باڈی بلڈر کی نسبت چار گنا زیادہ خوراک کھلائی جاتی ہے۔ موریطانیہ میں لڑکی کا دبلا پن غربت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مائیں بچیوں کو اونٹ کا دودھ اور زیتون کے تیل میں ڈبوئی ہوئی روٹی اور بکرے کا گوشت استعمال کرایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہر لڑکی کو روزانہ 14 ہزار سے 16 ہزار حرارے لینا پڑتے ہیں جبکہ ماہرین صحت کے نزدیک بارہ سالہ لڑکی کیلئے روزانہ 1500 حرارے کافی ہوتے ہیں جبکہ ایک بالغ مرد باڈی بلڈر 4 ہزار تک حرارے لیتا ہے۔ ایک چھ سالہ بچی کو مجموعی طور پر ایک دن میں اونٹنی کا 20 لیٹر دودھ‘ 2 کلو باجرے کی بنائے ہوئی روٹیاں اور 2 کپ مکھن کھانا پڑتا ہے۔ ہر لڑکی کو ایک خاص کیمپ میں رکھا جاتا ہے۔ ہر لڑکی سے پندرہ ہزار پاکستانی روپے کے برابر فیس وصول کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :