کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا،نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بجلی کے طویل بریک ڈاؤن اور آنکھ مچولی سے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامنا

پیر 24 مارچ 2014 06:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہابارش کے باعث شہر کی سڑکیں ندی نالوں کامنظر پیش کرتی رہیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن اور آنکھ مچولی سے شہریوں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑا بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات، خضدار، مستونگ، لورالائی، خاران، پنجگور، واشک، کچلاک، قلعہ عبداللہ، چمن، زیارت، ژوب، نوکنڈی، نوشکی، چاغی ،دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے کچے مکانات کو نقصان اور دیواریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جمعہ اور ہفتہ کی درمانی شب شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اتوار کے روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں جاری رہا بارش کے باعث کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے انتظامات کی قلعی کھل گئی شہر میں سیوریج کیلئے کی جانے والی کھدائی ندی نالوں کا منظرپیش کرتی رہی نالیوں سے گندگی سڑکوں پربہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑا مختلف سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے کوئٹہ کے گردونواح میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش کے باعث بجلی کا طویل بریک ڈاؤن اور آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا کوئٹہ کے علاقے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آجانے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث سوختنی لکڑی، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں دکانداروں نے اضافہ کردیا محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان میں آئندہ ایک دو روز تک جاری رہے گا۔