پی ٹی آئی نے صوبہ ہزارہ کے متعلق قراردادپاس کرکے ہزارہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،سرداریوسف،ہزارہ صوبہ انتظامی بنیادوں پربنے گا،کے پی کے اسمبلی کے تاریخی شکرگزارہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 24 مارچ 2014 06:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)وفاقی وزیرمذہبی اموروچیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سرداریوسف نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی نے ہزارہ صوبہ بنانے کیلئے قراردادپیش کرکے ہزارہ عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔وفاقی حکومت بھی ہزارہ صوبہ بنانے کیلئے قراردادپاس کریگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبہ ہزارہ بنناہزارہ کے لاکھوں کروڑوں عوام کادیرینہ مطالبہ ہے ۔صوبہ ہزارہ انتظامی بنیادوں پربنناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبہ ہزارہ کیلئے قراردادپیش کرکے تاریخی کام کیاہے ۔صوبہ ہزارہ کے لئے سالوں پرانی تاریخ شروع ہوئی ہے جواب اب پوری ہوتی نظرآرہی ہے