گڈانی ٹریفک حادثہ، 30افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرکے لاہور بھجوا دیئے گئے ، واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف درج

پیر 24 مارچ 2014 06:55

حب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) گڈانی ٹریفک حادثہ لسبیلہ ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے 30افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرکے لاہور بھجوا دیئے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لسبیلہ کے علاقے گڈانی میں ہونے والے المناک ٹریفک حادثہ میں لقمہ اجل بننے والوں کی شناخت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کیلئے نمونے حاصل کرکے لاہور بھجوا دیئے ڈپٹی کمشنر عامر سلطان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز چیمہ کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تیس افراد کی شناخت کیلئے ہم نے ان کے نمونے حاصل کرلئے ہیں اور ڈی این اے کیلئے لاہور بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ مزید کے نمونے حاصل کئے جارہے ہیں 12لواحقین نے ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہے ڈی این اے کیلئے ان کے خون کے بھی نمونے لئے گئے ہیں دوسری جانب گڈانی تھانہ میں ڈیوٹی آفیسر کی مدعیت میں دفعات320.337 G.285,286,427.479. کے تحت نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :