قومی اسمبلی کادسواں اجلاس آج چار بجے شروع ہوگا ، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب ہوگا

پیر 24 مارچ 2014 06:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی کا 10واں اجلاس (آج)پیر کو چار بجے شام پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا جس میں اہم قومی امور پر بحث کے ساتھ ساتھ قانون سازی کی جائے گی۔اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایازصادق کریں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سپیکر کی صدارت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں اسمبلی کی کارروائی کا طریقہ کار اور دنوں کا تعین کیا جائے گا۔اس اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،بزنس ایڈوائزری کا اجلاس 2:30بجے ہوگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی متوقع ہیں جن میں وہ اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے لائحہ عمل تیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :