کھلاڑیوں کو چار سے پانچ ماہ رگڑ دینا ہے،اچھی کارکردگی ہوگی تو انکریمنٹ ملے گا ورنہ نہیں،نجم سیٹھی ،بھارت سے موسم گرما میں مختصر سیریز ہو سکتی ہے،مصباح کپتان رہیں گے ،گفتگو

پیر 24 مارچ 2014 06:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو چار سے پانچ ماہ رگڑ دینا ہے ۔کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی ہوتی تو انکر یمنٹ ملے گا ورنہ نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ موسم گرما میں بھارت سے مختصر سیریز ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے ۔کسی بورڈ کی ٹیم کو بلایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو چار سے پانچ ماہ رگڑ دینا ہے۔کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی ہوئی تو انکریمنٹ لگے گا ورنہ نہیں۔کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کر لیا گیا۔ کھلاڑیوں کی فٹنس سب کے سامنے ہے۔مصباح الحق کا ریکارڈ بہتر ہے وہی کپتان رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :