ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو7وکٹوں سے شکست دیدی،امیت مشرا کو مین آف دی میچ قرارد یا گیا ،ٹورنامنٹ میں بھارت کی مسلسل دوسری کامیابی

پیر 24 مارچ 2014 06:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو7وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ،اتوار کو گروپ بی کے دوسر میچ میں بھارت نے130کا ہدف بھارت کے کپتان کے ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،ویسٹ انڈیز نے مقررہ20اوور میں129رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل نے متعدد بار کیچ ڈراپ ہونے کا سہار ا لے کر سب سے زیادہ34رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بیٹسمین بھارتی باؤلرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکا ،سوائے آخری اوور میں جدیجا کو 20رنز پڑے جس کی بدولت ویسٹ انڈیز کا مجموعہ 129رنز تک پہنچ گیا ۔

بھارت کی طرف سے مشرا نے2کھلاڑیوں کو اور جدیجا نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بھارت نے مطلوبہ130 رنز کا ہدف آخری اوور میں صرف دو گیندیں قبل 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ جیت لیا،بھارت کی طرف سے شرما نے62 اوور،ویرات کوہلی نے56رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

بھارت کے امیت مشرا کو دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ قرارد یا گیا ۔بھارت کی یہ ٹی 20عالمی کپ میں دوسری جیت ہے پہلے میچ میں انہوں نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرایا تھا اور ویسٹ انڈیز کو بھی7وکٹوں سے ہرا کر دو مزید پوائنٹ حاصل کرلئے۔اس طر ح اپ پوائنٹس ٹیبل پر گروپ بی میں بھارت سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کا دوسرا نمبر ہے ۔اس سے قبل گروپ بی کے ہی پہلے میچ میں پاکستان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 16رنز سے شکست دیدی تھی ۔

متعلقہ عنوان :