پاکستا ن اور قطر کی اے ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ 24 ما ر چ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا ، عوام کی سہولت کیلئے سٹیڈیم میں داخلہ کے الگ الگ گیٹ مختص

پیر 24 مارچ 2014 06:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں پاکستا ن اور قطر کی اے ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ 24 ما ر چ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ہونے والے میچ کیلئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔سری لنکن ٹیم کے 2009 ء میں د و رے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی انٹرنیشنل ٹیم پاکستان میں میچ کھیلے گی جس کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا اس موقع پر شائقین کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا ۔انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے سٹیڈیم میں داخلہ کے الگ الگ گیٹ مختص کئے گئے ہیں، طالبات گیٹ نمبر 3، طلباء گیٹ نمبر 5جبکہ عام شائقین گیٹ نمبر 8 سے داخل ہوں گے۔

(جاری ہے)

عوام کی تفریح کے لئے میچ سے قبل ایروبکس اور جمناسٹک شو جبکہ پہلی اننگز کے اختتام پر ثقافتی شوبھی پیش کیا جائے گا۔

قطر کی ٹیم کا انتخاب پاکستان کے دورہ پر آئے ہوے کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا جبکہ پاکستان اے ٹیم میچ سے قبل منتخب کی جائے گی جس میں ملک کے ممتاز کرکٹرز شامل ہوں گے۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میچ کیلئے بڑی ٰتعداد میں سٹیڈیم آکر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :