فرانس بھر میں3600 مقامی اداروں کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل

منگل 25 مارچ 2014 06:53

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)فرانس بھر میں تین ہزار چھ سو مقامی اداروں کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں جان ماری لپن کی نیشنل فرنٹ پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئی جبکہ سابق صدر نکولا سرکوزی کی پارٹی یوایم پی ووٹوں کے حساب سے دوسرے نمبر پر رہی۔ ان دونوں جماعتوں کا تعلق دائیں بازو سے جبکہ بائیں بازو کی حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی اور اس کے اتحادی پارٹیوں کے ووٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

تاہم پہلے راوٴنڈ میں صرف ایک بلدیاتی ادارے میں نیشنل فرنٹ کا امیدوار 60فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولنک صبح سے شام تک بغیر کسی وقفہ تک پر امن طریقہ سے جاری رہئی صبح ووٹروں کا ٹرن آوٴٹ بہت ہی کم تھا تاہم بعد دوپہر پولنگ اسٹیشنوں پر کافی رش رہا۔

(جاری ہے)

ان انتخابات میں سات آٹھ پاکستانیوں کے کونسلر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

پہلے راوٴنڈ کے نتائج میں فرانس کے درالحکومت پیرس میں حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی کی خاتون امیدوار کی کامیابی کے واضع امکان ہیں یہ پہلا موقع ہوگا جب پیرس کی میئر کوئی خاتون منتخب ہورہی ہیں۔تاہم 30مارچ کو دوسرے راوٴنڈ میں نتائج تبدیل بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ سابق صدر نکولاسرکوزی پارٹی یوایم پی بھی نیشنل فرنٹ پارٹی کا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی روکنے کیلئے کوشش کریں گے، بعض مقامات پروہ سوشلسٹ امیداوروں کی حمائیت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :