امریکہ‘ ہائی وے پر مٹی کاتودہ گرنے سے 8 افراد ہلاک 18 لاپتہ ،ہائی وے کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا

منگل 25 مارچ 2014 06:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء) امریکا میں ہائی وے پر مٹی کاتودہ گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہوگئے ، ہائی وے کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا واشنگٹن کے شمال مغربی ہائی وے پر گزشتہ روز ہوئی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلا ک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جبکہ 18 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

علاقے میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 15 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، کئی مکانات اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔دریا میں پانی کی روانی رکنے سے سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے.

متعلقہ عنوان :