مصر،معزول صدر مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت سنا دی گئی، ان پر پولیس پر حملے اور ایک اہلکار پر تشدد کا الزام ہے، 16افراد کو بری کر دیا گیا

منگل 25 مارچ 2014 06:54

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)مصر میں معزول صدر مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ، ان پر پولیس پر حملے اور ایک اہلکار پر تشدد کا الزام ہے جبکہ 16افراد کو بری کر دیا گیا۔مصر کے شہر المنیا کی ایک عدالت نے یہ فیصلہ جاری کیا جس میں معزول صدر محمدمرسی کی حامی جماعت اخوان المسلمون کے 529 افراد کو سزائے موت کا حکم سنایاگیا۔

(جاری ہے)

ان افراد پر پولیس پر حملہ اور ایک اہلکار کو مارنے کاالزام تھا، 545 افراد پر یہ کیس چل رہا تھا ، جس میں سے 16 کو بری کردیاگیا، 150 سے زائد مشتبہ افراد پر ان کی غیرموجودگی میں مقدمہ چل رہا ہے۔واضح رہے کہ پولیس اور فوج کی طرف سے ماضی میں پرتشدد مظاہروں پر فائرنگ سے بھی سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مصرمیں مقبول عوامی تحریک سے چار دہائیوں تک حکمرانی کرنیوالے صدر حسنی مبارک کو معزول کیا گیا ، ان کی معزولی کے بعد ہونیوالے صدارتی انتخابات میں محمد مرسی کامیاب ہوئے لیکن فوج سے اختلافات کے بعد نہ صرف انہیں اقتدار سے معزول کر دیا گیا بلکہ انہیں طویل عرصہ سے قید میں رکھا گیا ہے اور آج بھی جب انہیں عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تو وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اب بھی قانونی طور پر صدر ہیں۔

متعلقہ عنوان :