ملائشین گرینڈ پرکس، کوالالمپور میں لاپتہ طیارے کے مسافروں کے لواحقین سے ہوٹل خالی کرادئیے گئے

منگل 25 مارچ 2014 06:55

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)لاپتہ MH370پرواز کے مسافروں کے 30سے زائد رشتہ داروں کو اس وقت ہوٹلز خالی کرنا پڑا ہے جب فارمولا ون کی ٹیمیں اور شائقین ملائشین گرینڈ پرکس کیلئے وہاں پہنچے تھے تاکہ ان کیلئے راستہ خالی کیا جاسکے،یہ بات عملے نے پیر کے روز کہی۔ہوٹل اور ائیرلائنز حکام نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ چینی باشندوں سمیت 23افراد کوالالمپور کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نزدیک دو ہوٹلوں سے چلے گئے تھے،جو کہ سپانگ ریس ٹریک کے بھی نزدیک ہے۔

ہوٹل کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ایونٹ سے قبل کمرے پہلے سے بک کئے جاچکے تھے۔ملائیشین ائیرلائنز کی خاتون ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ مسافروں کے رشتہ دار وہاں سے چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملائشیا ائیرلائنز کی پرواز کے239مسافروں کے ساتھ8مارچ سے لاپتہ ہونے کے بعد سے یہ افراد یہاں احتجاج کرتے رہے ہیں۔لاپتہ پرواز کی عالمی پیمانے پر تلاشی کا عمل جاری ہے،وزراء اور حکومتی عہدیدار جو اس کیس پر کام کر رہے ہیں،انہیں بھی دو مقامی ہوٹلوں میں منتقل کردیاگیا ہے اور روزانہ کی میڈیا بریفنگ بھی دوسرے مقام پر منتقل کردی گئی ہے۔ملائیشین گرینڈ پرکس ملک کے سپورٹنگ کلینڈر کا اعلیٰ سطحی پوائنٹ ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ورکرز اور مداح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔