لاہور،زنجیروں سے جکڑا 12سالہ بچہ مدرسے سے بھاگ کر پولیس کے پاس پہنچ گیا

منگل 25 مارچ 2014 06:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں زنجیروں سے جکڑا 12سالہ بچہ مدرسے سے بھاگ کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس نے خود اسے باندھنے کا کہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شاہدرہ کا رہائشی 12سالہ عمیر زنجیروں سمیت بھاگ کر باہر نکلا آیا جسے محلے داروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، اس دوران اس کا والد بھی آ گیا جس نے بتایا کہ مدرسے سے کئی بار بھاگنے کی وجہ سے اسے باندھا گیا تھا۔ پولیس نے بچے کے والد اور استاد کے خلاف حبس بے جا کا مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد عمیر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :