اسد عمر نے وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر کو بوڑھا قرار دے دیا،وزیرتجارت کو بوڑھا نہ کہیں کہیں وہ سن ہی نہ لیں،سپیکر کا جواب،ارکان اسمبلی کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں

منگل 25 مارچ 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اسد عمر نے وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر کو بوڑھا قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت تعلیم کے حوالے سوال کیاکہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے قیام میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے،اس کا قیام تب ہوگا جب میری طرح وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر کے بال بھی سفید ہوجائیں گے اور بوڑھے ہوجائیں،جس پر سپیکر نے کہا کہ وزیرتجارت کو بوڑھا نہ کہیں وہ تو نوجوان ہیں کہیں وہ سن ہی نہ لیں کہ وہ بوڑھوں کی فہرست میں شامل ہیں جس پر ارکان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔

متعلقہ عنوان :