بنوں میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،تین افراد جاں بحق

منگل 25 مارچ 2014 06:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)بنوں کے بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز بنوں کے نظام بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بنوں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :