وزیراعلیٰ پنجاب کا شدید بارش میں 2گھنٹے تک آشیانہ اقبال کا دورہ ،کیچڑ میں کھڑے ہوکر سائیٹ پر صورتحال کا جائزہ لیتے رہے،مفاد عامہ کے منصوبوں میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے افسروں کا کڑا احتساب ہو گا، شہبازشریف

منگل 25 مارچ 2014 06:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شدید بارش کے دوران 2گھنٹے تک برکی روڈ پر آشیانہ اقبال کی سا ئیٹ کا دورہ کیا ،وزیراعلیٰ کو پہلے آشیانہ ا قبال کے مجوزہ منصوبے کے با رے میں بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے بریفنگ پر عدم اعتماد کا ا ظہار کرتے ہوئے سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں دریافت کیا تو متعلقہ ا فسران کوئی جواب نہ دے سکے جس پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ متعلقہ افسران کو سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کے با رے علم نہیں، آشیانہ اقبال کے حوالے سے متعلقہ افسران نے جو غفلت اور کوتاہی برتی ہے اس کا کڑا احتساب ہوگا-قومی وسائل غریب عوام کی امانت ہیں ، جنہیں ان کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا میری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ نے بارش میں کھڑے ہو کر آشیانہ اقبال کے مختلف حصے دیکھے اور وزیراعلیٰ کیچڑ میں پیدل چل کر خود صورتحال کا جائزہ لیتے رہے، وزیراعلیٰ نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی کارکردگی مایوس کن قرار دیتے ہوئے سخت ناراضگی کا ا ظہار کیا اور فوری طو رپر متعلقہ ا فسران کے خلاف کا رروائی کرنے کا حکم دیا۔