فوج بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے،خورشید شاہ ، وزیراعظم اگر سینیٹ میں نہیں آتے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا لیں،میڈیا سے بات چیت

بدھ 26 مارچ 2014 06:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فوج بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے وزیراعظم اگر سینیٹ میں نہیں آتے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا لیں۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی فوجی کو برائے راست یا بالواسطہ کسی ملک میں نہ بھیجا جائے ہمیں بیرون ملک سے ملنے والی امداد پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پاکستان کو دوسروں کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے اگر بالواسطہ یا بلا واستہ کوئی بھی فوجی شام بھیجا گیا تو اس پر سخت احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ ریٹائر فوجی افسران کو باالواسطہ یا بلا واسطہ سام بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسا کوئی بھی فیصلہ کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سینیٹ میں آج تک نہیں آئے اگر وہ ایوان بالا میں نہیں آتے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہی بلا لیں۔