بنگلور میں پاک بھارت تاجروں اور صنعت کاروں کا اعلیٰ سطحی اجلاس ،تجارت کو وسعت دینے کیلئے اہم اقدامات پر اتفاق

بدھ 26 مارچ 2014 06:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرانے کا عزم دوہراتے ہوئے دونوں ملکوں کے تاجروں اور صنعت کاروں نے کہا ہے کہ وہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا۔بنگلور میں دونوں ملکوں سے وابستہ سرگردہ تاجروں اور صنعت کاروں کے درمیان اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آر پار تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے تجارت کو نئی جہت دینے کا عزم دوہرایا گیا ۔

بھارتی اور پاکستانی صنعت کاروں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔اجلاس میں آر پار تجارت میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وقفے وقفے سے جو کشیدگی پیدا ہو جاتی ہے اس کے مضمر اثرات سب سے پہلے تجارت پر ہی پڑ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی امید ہی بھی ٹوٹ جاتی ہے تاہم تاجر اور صنعت کار اب سیاست کو رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے اور حکمرانوں کی طرف سے ایسے بیانات کی نکتہ چینی کی جائے گی جو تجارت مخالف ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تاجروں اور صنعت کاروں نے اس بات کا فیصلہ بھی کیا کہ وہ ایک دوسرے ملک کا سفر لگاتار کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں معقول سہولیات فراہم کرنے کے لئے دونوں ملکوں کی سرکاروں پر دباؤ بڑھا دیا جائیگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی برسوں کے دوران تجارت کے معاملے میں کافی پیش رفت ہوئی تاہم وقفے وقفے سے مختلف معاملات خاص کر سرحدوں پر کشیدگی کے باعث آر پار تجارت کو شدید دھچکا پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :