سابق صدر پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل اعتراض لگا کر واپس،خصوصی عدالت کے حتمی فیصلے تک عدا لتی فیصلہ چیلنج نہیں کیا جا سکتا ،سپریم کورٹ

بدھ 26 مارچ 2014 06:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل اعتراض لگا کر واپس کر دی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے حتمی فیصلے تک اس کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے اس لئے یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے جب تک حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک سپریم کورٹ اس طرح کی درخواست کی سماعت نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف مشرف نے ایک روز قبل ہی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے ایمر جنسی بطور آرمی چیف لگائی تھی اس لئے اس کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت ہی چلایا جا سکتا ہے اس لئے خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے مقدمے کو آرمی ایکٹ کے تحت سماعت کا حکم دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :