بنگلہ دیش، جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جانی چاہیے، تفتیشی کمیشن

بدھ 26 مارچ 2014 06:43

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)بنگلہ دیش میں تفتیش کاروں نے سفارش کی ہے کہ پاکستان کے خلاف 1971ء کی جنگِ آزادی کے دوران جرائم کے حوالے سے سب سے بڑی اسلام پسند پارٹی جماعت اسلامی پر پابندی لگا دی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے قائم کردہ تفتیش کاروں نے استغاثہ اعلیٰ کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے جس میں جماعت اسلامی کو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کے سربراہ عبدالحنان خان کے مطابق اس بات کے شواہد موجود ہے کہ اس جماعت نے آزادی کے لیے لڑنے والے لوگوں کے خلاف پاکستانی فوج کی مدد کی۔

متعلقہ عنوان :