بھارت انڈین مجاہدین کا ’سربراہ گرفتار

بدھ 26 مارچ 2014 06:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)بھارتی پولیس نے منگل کو شدت پسند گروہ انڈین مجاہدین کے مبینہ سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے یہ بات مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے حوالے سے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی پولیس نے بھارت میں مطلوب ترین افرد میں سے ایک تئیس سالہ تحسین اختر عرف مونو کو گرفتار کر لیا ہے۔ نئی دہلی میں انسدادِ دہشت گردی کے ایک سیل کے اعلیٰ اہلکار ایس این شریواستو نے بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انڈین مجاہدین پر متعدد حملوں کا الزام ہے جن میں گزشتہ برس اکتوبر میں ایک الیکشن ریلی پر کیا گیا حملہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :