شا می صدر بشارالاسد کے دو اور چچازاد بھا ئی لڑائی میں مارے گئے،ترکی کی سرحد کے نزدیک علی الاسد اور کفاح الاسد جنگجووٴں کے خلاف لڑائی کے دوران ما رے گئے ہیں‘العربیہ

بدھ 26 مارچ 2014 06:44

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)شام کے شمال مغربی صوبے اللاذقیہ میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں صدر بشارالاسد کے دو اور چچازاد بھا ئی مارے گئے۔العربیہ ٹیلی ویژن چینل کے مطا بق ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں شامی صدر کے دوکزنوں علی الاسد اور کفاح الاسد جنگجووٴں کے خلاف لڑائی کے دوران ما رے گئے ہیں ۔اس طرح دوروز میں بشارالاسد کے تین کزن مارے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ان کے ایک اور چچا زاد شامی فوج کے اعلیٰ عہدے دار ہلال الاسد ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے کسب میں باغی جنگجووٴں کے خلاف لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی اطلاع کے مطابق ہلال الاسد صوبہ اللاذقیہ میں نیشنل ڈیفنس پیراملٹری فورس کے سربراہ تھے۔یہ فورس نیم فوجی دستوں پر مشتمل ہے اوراس کو صدر بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مسلح جدوجہد کرنے والے باغی جنگجووٴں کی سرکوبی کے لیے تشکیل دیا تھا۔

شامی صدر نے کسی اور کے بجائے اپنے چچا زاد کو اس کی کمان سونپی تھی۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق ہلال الاسد اپنے سات جنگجووٴں سمیت النصر محاذ اور دوسرے اسلامی گروپوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :