افغانستان،پارلیمنٹ نے محمد یونس قانونی کو نائب صدر منتخب کر لیا،اتحادی فوج کے آپریشنز میں16 طالبان ہلاک ہوگئے

بدھ 26 مارچ 2014 06:45

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)افغان پارلیمنٹ نے محمد یونس قانونی کی بطور نائب صدر انتخاب کی منظوری دیدی۔اتحادی فوج کے آپریشنز میں16 طالبان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان پارلیمنٹ ایوان زریں نے محمدیونس قانونی کی مارشل محمد قاسم فہیم کی جگہ نائب صدر کے طور پر انتخاب کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے سپیکر عبد الرؤف ابراہیمی نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے محمد یونس قانونی صدر کے عہدہ کے لئے بلا مقابلہ نامزد کئے گئے تھے ۔دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے ننگر ہار،وردک زابل ،لوگر اور پکتیکا میں مشترکہ آپریشنز کئے ۔جن میں16 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔