کمر کی نچلی تکلیف معذوری کا باعث بن سکتی ہے،رپورٹ

بدھ 26 مارچ 2014 06:46

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء) کمر کی نچلی تکلیف کسی اور تکلیف کے مقابلے میں دنیا بھر میں زیادہ معذوری کا باعث بنتی ہے اور یہ اس کا شمار کام سے متعلقہ معذوری کا ایک تہائی بنتا ہے ۔یہ بات ایک سپیشلسٹ جرنل کی رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے آبادی کے قریباًدسویں حصے یعنی9.4فیصد کو کمر کی نچلی تکلیف لاحق ہے جس کی سب سے زیادہ شرح مغربی یورپ میں ہے ، اس کے بعد شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ آتے ہیں جبکہ اس مرض کی سب سے کم شرح کریبین اور لاطینی امریکہ میں پائی جاتی ہے ،ان اعداد وشمار میں بچے شامل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اور تحقیقات کے مطابق کمر کی نچلی تکلیف کام سے متعلق تمام معزولی کا تیسرا حصہ بنتے،35اور 65سال کی عمر کے لوگوں جو یہ زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے خاص طور پر فال ورکرز کو لاحق ہے جنہیں دوسرے شعبوں کے کارکنوں کے مقابلے میں کمر کی نچلی تکلیف کے چار گنا کا امکان ہوتا ہے ۔یہ اعداد وشمار 2010ء کے ایک وسیع پیمانے پر اوور ویو جسے گلوبل برڈن آف ڈیزیز کہا جاتا ہے ، لے لئے گئے ہیں ، یہ ادارہ 187ممالک میں خراب صحت کی دیکھ بھال کرتا ہے ۔یہ سروے برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (بی ایم اے )کی طرف سے شائع کئے جانیوالے رومیٹک ڈیزیز کے شمارے میں شائع کئے گئے ہیں۔