ورزش انسان کی آنکھوں کے لئے بھی فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے،امریکی تحقیق

بدھ 26 مارچ 2014 06:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ورزش انسان کی آنکھوں کے لئے بھی فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ورزش کو معمول بنالینا جسمانی صحت کیساتھ ساتھ بنیائی کے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ہفتے میں 3 سے 4 بار ورزش کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں نظر کی کمزوری کا خطرہ کاہل یا سست افراد کے مقابلے میں 58 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق عمر بڑھنے کیساتھ ساتھ آنکھوں کے امراض نظر کی کمزوری سے کا سبب باعث بنتے ہیں لیکن کچھ احتیاطی تدابیر جیسے تمباکونوشی سے دوری اور جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔