صوبے میں قیام امن، حالات کی بہتری اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جا ہے ہیں ، عبدالمالک بلوچ،مقدمات میں نامزد ملزمان کو فوری طور پر گر فتار کر کے عدالتوں میں پیش کر نے کیلئے احکامات جا ری کر دیئے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اسمبلی اجلاس میں تحریک التوا پر اظہار خیا ل

بدھ 26 مارچ 2014 06:38

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء ) و زیر اعلی بلو چستان ڈاکٹر مالک بلو چ نے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن حالات کی بہتری اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقنی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جا ہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمات میں نامزد ملزمان کو فوری طور پر گر فتار کر کے عدالتوں میں پیش کر نے کیلئے احکامات جا رہی کر دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رکن بلو چستان اسمبلی میر عاصم کر د گیلو کی جانب سے اسمبلی اجلاس میں پیش کی جانے والی تحریک التوا پر اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کہا انہوں نے کہا صو بائی وزیر داخہ سمیت تمام ارکان اسمبلی با اختیا ر ہے کچھی کے حالات خراب ہو رہے ہیں جس کلیئے انتیظامیہ محمکہ داخلہ تر جیحی بنیا دوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں کچھی میں انتیظامی ڈھانچے کو بھی تبدیل کیا جا رہاہے اور ایسے لوگوں کو تعنیات کیا جا ئے گا جو عوام کی جان و مال عزت و نفس کی تحفظ کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہا کہ امنو امان کی بہتری کیلئے ہم تر جیحی بنیا دوں پر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہے وزیر اداخلہ اور انتیظامیہ افسران کے ساتھ ہر ماہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق میٹینگ ہو تی ہے انہوں نے کہا سوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے پو لیس انتیظامیہ کو احکامات جا رہی کئے ہے مختلف مقدمات میں نامزد ملزمان کو گر فتا رکر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اس کے لئے کسی قسم کی کو تائی بر داشت نہیں کی جا ئیگی مقدمات کے ملزما ن چا ہے جتنے بھی با اثر کیوں نہ ہو قانون سب کیلئے برا برہے رکن سمبلی میر عاصم کر د گیلونے اپنے تحریک التوا میں موقف اختیا ر کیا تھا کچھی ،بولان میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہے مخالفین میرئے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہے 5 مارچ کو کر د قبائل کے رہنما حاجی عبدالرحیم کر د ان کے دو بیٹے اعظم جان کر د حاجی عمران کرد اور ایک ساتھی نظر جان کر د کو فائر نگ کر کے قتل کر دیاگیا مشگاف کے علاقے میں بھی فائر نگ کے واقعے میں ان کے قبیلے کے60 سالہ شخص کو نشانہ بنا کر قتل کیا تھا حکومت بولان اور کچھی میں قیام امن حالات کی بہتری کیلئے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتا ر کریں۔