گورنر پنجاب نے صوبے کی 48 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل گزٹ نوٹیفیکشن کے لئے بھجوا دیا گیا

بدھ 26 مارچ 2014 06:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے کی 48 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل گزٹ نوٹیفیکشن کے لئے بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی نے اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں صوبے کی48 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کو مستقل کرنے کے بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد بل گورنر پنجاب چوہدری سرور کو منظوری کے لئے بھجوایا گیا گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کرنے کے بعد بل پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس ارسال کر دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی نے گزٹ نوٹیفیکشن کے لئے حکومت کو بل بھجوا دیا ہے۔ گزٹ نوٹیفیکشن سے پنجاب کی48 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز نہ صرف مستقل ہوں گی بلکہ انہیں تنخواہ میں بھی اضافہ ملے گا جو8ہزار سے بڑھ کر15 ہزار ہو جائے گی۔