اراکین اسمبلی پارلیمانی لاجز کی حالت زار پر پھٹ پڑے

بدھ 26 مارچ 2014 06:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)اراکین اسمبلی پارلیمانی لاجز کی حالت زار پر پھٹ پڑے۔ لاجز میں چوہے بلی کے برابر گھومتے ہیں اور رات کو جب وہ دوڑتے ہیں تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ زلزلہ آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی لاجز کی حالت زارپر جماعت اسلامی کی خاتون رکن اسمبلی عائشہ سید،ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عبد الرشید گوڈل اور جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی مولانا امیر زمان پارلیمانی لاجز کی صورت حال پر سپیکر قومی اسمبلی کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی جس پر سپیکر نے کہا کہ سی ڈی اے سے بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :