ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو73رنزسے شکست دیدی،بنگالی ٹائیگرزکالی آندھی کاسامنانہ کرسکے،پوری ٹیم 98رنزپرڈھیرہوگئی،ڈیرن سمتھ کومین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا

بدھ 26 مارچ 2014 06:37

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو73رنزسے شکست دیدی ،بنگالی ٹائیگرزکالی آندھی کاسامنانہ کرسکے ،اورپوری ٹیم 98رنزپرڈھیرہوگئی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے ویسٹ انڈیزکوبیٹنگ کی دعوت دی ،ویسٹ انڈیزکی طرف سے کرس گیل اورسمتھ نے اننگزکاآغازکیا،سمتھ نے جارحانہ بلے بازی کامظاہرہ کیااوربنگلہ دیش کے باوٴلروں کی خوب پٹائی کی ،97کے مجموعی سکورپرویسٹ انڈیزکی پہلی وکٹ گری ،ڈیزن سمتھ 72رنزبناکرآوٴٹ ہوئے 98کے سکورپرویسٹ انڈیزکی دوسری وکٹ گری ،کرس گیل 48رنزبناکرآوٴٹ ہوئے ،ان کاتمیم اقبال نے شاندارکیچ پکڑا،ویسٹ انڈیزکی چوتھی وکٹ 167کے مجموعی سکورپرگری ، سیمیول 18رنزبناکرآوٴٹ ہوئے ،167کے سکورپرویسٹ انڈیزکی پانچویں وکٹ گری 168کے مجموعی سکورپرویسٹ انڈیزکی چھٹی وکٹ گری ،بارٹونی کوئی رنزبنائے بغیرآوٴٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیزکاساتواں کھلاڑی رن آوٴٹ ہوا،ویسٹ انڈیزکی ٹیم مقررہ 20اوورمیں 7وکٹوں کے نقصان پر171رنزبنائے ،بنگلہ دیش کی طرف سے الامین نے 3کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا،بنگلہ دیش کوویسٹ انڈیزنے جیت کیلئے 172رنزکاہدف دیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے 172رنزکے ہدف میں اپنی اننگزکاآغازکیاتوبنگلہ دیش کی بیٹنگ ریت کی دیوارثابت ہوگئی ،کوئی بھی بیٹسمین کالی آندھی کاسامنانہ کرسکا،پوری ٹیم 98رنزپرڈھیرہوگئی ،بنگلہ دیش کی طرف سے کپتان مشفیق الرحیم نے 22،مرتضیٰ نے 19رنزبنائے اورویسٹ انڈیزکی طرف سے سیمیو ل بدری نے 4کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ویسٹ انڈیزنے 73رنزسے میچ جیت لیا،ڈیرن سمتھ کومین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔

متعلقہ عنوان :