کرکٹ بورڈ کے سربراہ دستبردار ہوں، بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

بدھ 26 مارچ 2014 06:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)بھارتی سپریم کورٹ نے منگل کے روز ملکی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں تاکہ انڈین کرکٹ میں غیر قانونی سٹے بازی کے خلاف تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

بھارتی سپریم کورٹ کے اس حکم کا مقصد اس چھان بین کی غیر جانبدارانہ تکمیل کو ممکن بنانا ہے جو غیر قانونی سٹے بازی کے خلاف کی جا رہی ہے۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سپریم کورٹ کے دو ججوں پر مشتمل پینل نے آج کہا کہ اگر بی سی سی آئی کے صدر این سری نیواسن اپنے عہدے سے رضاکارانہ طور پر دستبردار نہ ہوئے تو ان کو مستعفی ہونے کا باقاعدہ عدالتی حکم بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔ این سری نیواسن کو اس سال جولائی میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنا ہے۔

متعلقہ عنوان :