امریکی صدر باراک اوباما کی سکیورٹی پر مامور تین ایجنٹوں کو ایک تادیبی کارروائی کے تحت ایمسٹرڈیم سے واپس امریکا بھیج دیا گیا

جمعرات 27 مارچ 2014 07:08

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء)امریکی صدر باراک اوباما کی سکیورٹی پر مامور تین ایجنٹوں کو ایک تادیبی کارروائی کے تحت ایمسٹرڈیم سے واپس امریکا بھیج دیا گیا ہے۔ یہ اہلکار اوباما کے دورہ یورپ کے موقع پر ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سیکریٹ سروس کے ایک ترجمان برائن لیری نے ان اہلکاروں کو واپس بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اوباما کی یورپ آمد سے قبل ان اہلکاروں میں سے ایک کو شراب کے نشے میں دھت پایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :