جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب،کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسران اور جوانوں میں اعزاز تقسیم کئے

جمعرات 27 مارچ 2014 07:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسران اور جوانوں کو ستارہ بسالت ‘ تمغہ امتیاز(ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) کے اعزازات دیئے ‘ آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی جی ایچ کیو آڈیٹوریم میں فوجی افسران اور جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں 70 افسران اور جوانوں کو ستارہ بسالت‘ 54 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 70 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور اعزازات حاصل کرنے والے افسران کی فیملی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔