لاپتہ تاسیف ملک سے اہل خانہ کی ملاقات نہ کرائی جاسکی،مایوس واپس لوٹ آئے،وزارت دفاع نے بھی تاسیف کے طبی معائنہ کی رپورٹ جمع نہ کرائی،سماعت آج ہوگی

جمعرات 27 مارچ 2014 07:04

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) راولپنڈی سے اٹھائے گئے تاسیف ملک سے ان کے اہل خانہ کی سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ملاقات نہ کرائی جا سکی ۔ تاسیف کی بیوی ڈاکٹر عابدہ ملک اور ان کے سسر کئی گھنٹے خوار ہونے کے بعد واپس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع نے بھی تاسیف ملک کے طبی معائنہ کی رپورٹ سپریم کورٹ جمع نہیں کرائی، کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج (جمعرات) کو کرے گا۔

لاپتہ شخص کے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایاکہ سپریم کورٹ نے تاسیف سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات لکی مروت حراستی مرکز سے ہٹ کر کسی دوسرے مقام پر کرانے کا حکم دیا تھا تاہم اہل خانہ آٹھ سے دس گھنٹے ملاقات کے انتظار میں رہے اس دوران حراستی مرکز انتظامیہ نے ان کی ملاقات نہیں کرائی جس کی وجہ سے سارا دن پریشان حال انتظار کرنے والے راولپنڈی واپس لوٹ آئے۔؎

متعلقہ عنوان :