وکلاء تحریک قانون کی حکمرانی تک تحریک کسی نہ کسی انداز میں جاری رہے گی،جسٹس افتخارچوہدری ،کرپشن کے اضافے کو نہ روکا گیا تو غربت اور لاقانونیت میں اضافہ ہوگا ،وفد سے گفتگو

جمعرات 27 مارچ 2014 07:04

چکوال /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی حالات آئین و قانون سے ہٹ کر چلائے جانے کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔ وکلاء تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی قانون کی حکمرانی تک یہ تحریک کسی نہ کسی انداز میں جاری رہے گی ۔ سیاسی نااہلیوں کی وجہ سے موجودہ عدلیہ پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وکلاء وفد سے گفتگو میں مزید کہا کہ ملک میں کرپشن کے اضافے کو نہ روکا گیا تو اس سے ملک میں غربت اور لاقانونیت میں اضافہ ہوگا انہوں نے اپنے دور میں غریب لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کئی اہم معاملات پر ازخود نوٹس لئے ۔

بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور اسے یہ ذمہ داری ادا کرنی چاہیے خراب حالات کی وجہ آئین و قانون سے دوری ہے

متعلقہ عنوان :