وزارت داخلہ دہشت گردی کے شکار افراد کو معاوضہ بارے سوال کا جواب نہ دے سکی،سوال وزارت دفاع کو منتقل کرنے کی خبر اسمبلی کو سنا دی گئی

جمعرات 27 مارچ 2014 07:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) وفاقی وزارت داخلہ مارچ 2008 ء سے اب تک پاکستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے عام شہریوں کے معاوضہ کیلئے دی گئی امریکی امداد بارے جواب قومی اسمبلی میں جمع نہ کروایا گیا۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خان نے وزیر داخلہ سے سوال پوچھا تھا کہ پاکستان میں عام شہریوں کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کیلئے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے دوران عام شہریوں کی اموات ‘ زخمیوں اور مالی نقصانات کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے اور منظم تحقیقات کیلئے حکومت کے پاس کوئی نظام موجود ہے یا نہیں جبکہ دوسرے سوال میں امریکی امداد کے استعمال بارے پوچھا گیا تھا مگر مذکورہ بالا دونوں سوالات کے جوابات تاحال وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں پیش نہیں کئے اور صرف اتنا بتایا گیا کہ یہ سوال وزارت دفاع کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :